قومی

جھمرہ کو جرائم سے پاک کرکے دم لیں گے،آصف ندیم ایس ایچ او

جھمرہ(میاں آصف سے) منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف جھمرہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ،ممتاز الحسن پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول، اساتذہ، انجمن تاجران کے نمائندوں، صحافیوں، سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

منشیات کے خلاف واک گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول سے شروع ہوئی اور ستارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

واک کے اختتام پر ایس ایچ او آصف ندیم اور پرنسپل ممتازالحسن نے کہا جرائم کا خاتمہ کرکے ہی صحیح اور صحت مند معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے، منشیات فروش جنریشن کلر ہیں ان قاتلوں سے معاشرہ کو صاف کرکے ہی نوجوان نسل کو بچایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا نشہ میں لگنا آسان لیکن نشہ سے جان چھڑوانا مشکل ہے والدین اپنے بچوں کی طرف خصوصی توجہ اور نگرانی کریں تاکہ وہ اس لعنت سے بچے رہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button