جھمرہ ضمنی انتخابات، آزاد علی تبسم کو حلقہ پی پی 98 کیلئے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملنے کے بعد جیت یقینی نظر آنے لگی


فیصل آباد(94 نیوز میاں ندیم احمد) ضمنی انتخابات میں صوبائی حلقہ پی پی 98سے پاکستان مسلم لیگ کا ٹکٹ آزاد علی تبسم کو ملنے کے بعد حلقہ کی صورتحال یکسر تبدیل ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔بہت سے علاقے جو ساہی فیملی سے نالاں نظر آتے ہیں ان کا رجحان آزاد علی تبسم کی جانب ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ وہاں اکثریت خاموش ووٹروں کی ہے جو بظاہر کسی کی مخالفت مول نہیں لینا چاہتے لیکن اندرونی طور پر وہ آزاد علی تبسم کو ووٹ دینے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ 94 نیوز کے ایک سروے کے مطابق کچھ ایسے دھڑے بھی موجود ہیں جو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے مسلم لیگ ن سے ناراض ہیں اور وہ آزاد علی تبسم کو ہرانے کی بھر پور کوشش بھی کررہے ہیں۔ آزاد علی تبسم نے اپنی الیکشن کمپین بھرپور طریقے سے شروع کی ہوئی ہے۔ مسلم لیگی ورکروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے آزاد علی تبسم کو ٹکٹ دیکر جھمرہ کو اس کا حق دیدیا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی آزاد علی تبسم منتخب ہو کر علاقے کے ترقیاتی کاموں میں گہری دلچسپی لیتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک شریف ممبر اسمبلی مانے جاتے ہیں۔ اسی لئے لوگ انکو پسند کرتے ہیں۔ طلباء کے ایک گروپ نے کہا کہ جھمرہ اب پڑھا لکھا ہوچکا ہے۔



