قومی

جھمرہ ریلوے کوارٹرز سے 55سالہ شخص کی نعش برآمد

چک جھمرہ(94 نیوز، میاں آصف) جھمرہ کے ریلوے کوارٹرز سے شہری کی نعش برآمد،

تفصیلات کے مطابق  چک جھمرہ کے ریلوے کوارٹرز سے ایک شہری کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شہہ رگ کٹی ہوئی ہے اسکو نامعلوم افراد نے بے دردی کیساتھ قتل کردیا ہے،مقتول کی شناخت اعجاز عرف ججا کے نام سے ہوئی ہے جو درزی کا کام کرتا تھا جس کی عمر 55 سال ہے  اور کل شام سے گھر نہیں آیا تھا، اور کہا جا رہا ہے کہ مقتول نشہ بھی کرتا تھا اور موقعہ واردات سے برہنہ حالت میں ملا۔

اطلاع ملنے پرپولیس نے موقعہ پر پہنچ کر ثبوت اکٹھے کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا
ریلوے کوارٹر عرصہ دراز سے خستہ ہونے کیوجہ سے بند تھے

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close