National

High-level inquiry ordered into Jardanwala incident, police patrolling, local holiday declared

Faisalabad (94 news) The Punjab government ordered an immediate high-level inquiry into the Jardanwala incident

ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے اندر امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ قرآن پاک کی بے حرمتی، اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیاجس کی تحقیقات جاری ہیں۔ملزموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

پولیس اور انتظامیہ کی بر وقت کارروائی کی وجہ سے مساجد سے یہ اعلان بھی کروایا گیاکہ انتظامیہ اس پر کارروائی کر رہی ہے ، لیکن قرآن کی بے حرمتی کی وجہ سے اشتعال بڑھ چکا تھا اور پانچ سے چھ ہزار کا مجمع مختلف ٹولیوں کی صورت میں جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں اکٹھا ہوا اور انہوں نے ایک اقلیت کی آبادیوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ جس کو پولیس نے کئی جگہوں پر ناکام بنایا۔ کئی عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، جس کو بر وقت کارروائی کر کے روکا گیا۔

امن کمیٹی کو فوری طور پر متحرک کیا گیا۔ امن کمیٹی اور تمام جماعتوں کے ارکان نے اس واقعے کی مذمت کی۔ اور اس کے ساتھ ساتھ یقین دہانی کرائی کہ کوئی بھی جماعت کسی بھی منیارٹی کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے حق میں نہیں ہے۔

لوگ مختلف ٹولیوں میں، مختلف جگہوں پر عیسائی آبادیوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتے رہے اور پولیس ان کو بچاتی رہی۔

پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے تمام حضرات نے اہم کردار ادا کیا۔ اس کی وجہ سے الحمد للہ کسی بھی جانی نقصان کی خبر نہیں آئی۔
پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا، تمام ویڈیو فوٹیجز موجود ہیں۔

سائنٹفک طریقے کے ساتھ ان کی تفتیش جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کر لیاہے

پولیس کی بھاری نفری مختلف جگہوں پر موجود ہے۔اور اپنا کام کر رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ، امن کمیٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کے امن کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔

پورے پنجاب میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی میٹنگز کرلی گئی ہیں۔

دوپہر بارہ بجے ہی صوبے بھر کی امن کمیٹیوں کو بلوا کر تمام عبادت گاہوں پر اسکیورٹی لگا دی گئی۔

پولیس اور انتظامیہ اور امن کمیٹی کے تحرک کی وجہ سے الحمد اللہ امن و امان کا پورے صوبے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ حکومت پنجاب اور اس کے تمام ادارے متحرک ہیں۔ اور انشاءاللہ تعالیٰ حالات کو قابو میں رکھے ہوئے ہیں۔

کمشنر فیصل آباد،آر پی او فیصل آباد، ڈی سی فیصل آباد، اور سی پی او فیصل آباد تمام نفری کے ساتھ صبح سے موقع پر موجود ہیں ۔ آئی جی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور مختلف انٹیلی جنس کے ادارے جڑانوالہ کے قریب موجود ہیں۔

ادھر ضلعی انتظامیہ نے جڑانوالہ میں مقامی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close