قومی

حکومت گرانے میدان میں نکل آئے ہیں،حکومت کو جوکرناکرلے،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(94نیوز) متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم حکومت گرانے میدان میں نکل چکے ہیں،حکومت کو جوکرناہے کرلے،اس حکومت کو مزید ٹائم دینا،اسےتسلیم کرنے کےبرابرہے،حکومت کے خلاف آصف زرداری ہم سے کئی گنا پیچھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نیب ایک انتقامی ادارہ بن چکا ہے،ملکی تاریخ کا بڑا قرضہ اس دور حکومت میں لیا جارہا ہے ،ہم تمام مسائل کا حل حکومت کو گرانے میں سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دس لانگ مارچ کر چکے، عوام کا رسپانس دیکھ چکے ،آگے کا پروگرام دے چکے ہیں جبکہ اسلام آبادکا پروگرام بھی دے چکے ہیں ،اب اگر پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن کوئی اعلان کرتی ہے تو جمعیت علمائے اسلام انہیں خوش آمدید کہے گی،

پشاور اور پنجاب میں کچھ ملین مارچ باقی ہیں، پھر اسلام آباد جائیں گے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ فواد چودھری نے آپ پر سخت تنقید کی ہے،اس پر آپ کیا کہتے ہیں جس پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ’’کسی بندے دے پتر کی بات کرو‘‘۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button