قومی

جنوری میں بھی تعلیمی ادارے کھلنے کا امکان نہیں” وزیر تعلیم

کراچی(94 نیوز) صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے آئندہ سال جنوری میں بھی تعلیمی ادارے نہ کھلنے کا عندیہ دے دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا کی صورتحال دیکھ کر نہیں لگتا کہ سکولز جنوری میں بھی کھولے جا سکیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس سال کوئی طالب علم بغیر امتحان پاس نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close