قومی

جنوبی صوبے کا قیام ،عمران خان نے ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا

 

اسلام آباد(94 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس آج سہ پہراسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اپنے منشور میں جنوبی صوبہ سے متعلق کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کرنے جارہی ہے اس سلسلے میں بھرپور کوششیں جاری ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

جنوبی پنجاب کی ایگزیکٹیو کونسل نے وزیراعظم سے اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی تھی، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار جنوبی صوبہ کے معاملے پر وفاقی کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب صوبہ اور عارضی سیکرٹریٹ کیلئے سفارشات دے گی، ایگزیکٹو کونسل کی اکثریت عارضی سیکرٹریٹ اور نئے صوبے کا دارالحکومت بہاولپور میں چاہتی ہے۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close