کھیل

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان

لندن(94 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان عالمی کپ کے لارڈز میں کھیلے جانیوالے میچ میں قومی سکواڈ میں تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کو آرام دیکر ان کی جگہ حارث سہیل کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کو اس میچ میں آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنا کھویا ہوا اعتماد واپس حاصل کر سکیں۔ شعیب ملک اور حارث سہیل گذشتہ روز نیٹ پریکٹس کے دوران ٹیم مینجمنٹ کی دونوں کھلاڑیوں پر گہری نگاہ رہی۔ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے لارڈز کرکٹ گراونڈ کی وکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا تاہم حتمی سکواڈ کا فیصلہ ہفتہ کو وکٹ کی کنڈیشن دیکھ کر کیا جا ئے گا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button