بین الاقوامی

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد خطے میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے ،اسرائیل نے سرحدوں پر سیکیورٹی بڑھا دی

تل ابیب(94 نیوز) اسرائیل نے شام اور لبنان کے ساتھ سرحد پر سیکیورٹی بڑھادی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایسا ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں مارے جانے کے بعد سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔بن یامین نیتن یاہو یونان میں تعطیلات ختم کرکے یروشلم واپس پہنچ گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قاسم سلیمانی پر حملے کا حکم بالکل ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنے دفاع میں قاسم سلیمانی پر حملہ کیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close