قومی

جنرل بس سٹینڈ میں صاف ستھرے ماحول اور ضروری سہولیات کویقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر محمد علی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) میاں آفتاب احمد،سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین، ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ کا دورہ

فیصل آباد(94 نیوز) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ہدایت کی ہے کہ جنرل بس سٹینڈ میں صاف ستھرے ماحول اور ضروری سہولیات کویقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کو خوشگوار احساس ہو۔انہوں نے یہ ہدایت جنرل بس سٹینڈ کے معائنہ کے دوران جاری کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) میاں آفتاب احمد،سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین، ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم، سسٹم اینا لسٹ عاصم الیاس ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر  نے جنرل بس سٹینڈ کے مختلف  شیڈز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال، مسافر خانوں، ٹائلٹس کی حالت اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لاری اڈہ میں کسی جگہ گندگی،کوڑا کرکٹ نظر نہیں آنا چاہیے اور مسافروں کی ضروری سہولیات کا خصوصی خیال رکھا جائے۔انہوں نے ٹائلٹس کی صفائی پر ذمہ دارانہ توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ عملہ صفائی کسی بھی لمحہ غیر حاضر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے سیوریج سسٹم کودرست اورسیکورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ میں اعلیٰ نظم ونسق کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان فٹ گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے جبکہ مختلف شہروں کے لئے کرایہ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہیں۔انہوں نے اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کا سختی سے تدارک کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے چائے کی دکان پر ٹوٹے کپوں وپیالیوں کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری تبدیل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ دکانوں وسٹالز پر کھانے پینے کی اشیاء کا معیاربھی بہتر ہونا چاہیے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔سیکرٹری آرٹی اے نے ڈپٹی کمشنر کو جنرل بس سٹینڈ میں مسافروں کے لئے دستیاب سہولیات اور دیگر انتظامی امور سے آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button