قومی

جماعت اسلامی کا اجتماعِ عام "بدل دو نظام” اختتام پذیر، فیصل آباد سے میاں اعجاز کی قافلے سمیت شرکت

فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم احمد) جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام مینارِ پاکستان کے سایہ تلے ہونے والا اجتماعِ عام "بدل دو نظام” اختتام پذیر ہوگیا۔ اجتماع میں ملک کے مختلف شہروں سے آئے افراد نے شرکت کی۔ پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں اعجاز حسین نے اجتماع کی کامیابی پر مرکزی، صوبائی و ضلعی قیادت، تنظیمی ذمہ داران، کارکنان اور شرکائے اجتماع کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کا دیا ہوا نعرہ "بدل دو نظام” ظلم و جبر کے فرسودہ ڈھانچے کے خلاف قوم کا اجتماعی اعلان بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "انشاء اللہ کل کا سورج اسلامی انقلاب کی نوید لے کر طلوع ہوگا، اور پاکستان میں پرانے نظام کا خاتمہ یقینی ہو چکا ہے۔ "میاں اعجاز حسین نے کہا کہ اجتماع میں شریک افراد کا نظم و ضبط اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم حقیقی تبدیلی کے لیے تیار ہے۔ اجتماع کے موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی، صوبائی صدر امین منہاس ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل حسیب الرحمن ایڈووکیٹ کی نگرانی میں ملک بھر سے آئے کارکنان نے پارکنگ اور ٹریفک مینجمنٹ کے فرائض مثالی انداز میں انجام دیے۔ گاڑیوں کی بڑی تعداد کی آمدورفت کے باوجود کسی قسم کی ٹریفک میں رکاوٹ نہ آئی، جسے شرکاء اور انتظامیہ نے بہترین تنظیمی کارکردگی قرار دیا۔میاں اعجاز حسین نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا نظم و ضبط اور کارکنان کی مثالی تربیت نے اجتماع کو ہر پہلو سے کامیاب، پرامن اور تاریخی بنایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button