National

Transport and train will open soon, Prime Minister

Islam Abad (94 news) وزیراعظم عمران خان نے عندیہ دیا ہے کہ ملک مزید لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، صوبوں سے مشاورت کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پابندیوں میں مزید نرمی کا عندیہ دے دیا ہے۔کابینہ ارکان کا عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر اظہار تشویش جس پر وزیراعظم نے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے وزیراعظم نے پاکستان میں لاک ڈائون جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ احتیاط سے ہی وائرس کے اثرات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ عوام کی انفرادی ذمہ داری ہے وہ خود احتیاط کریں۔ مشکل وقت سے نکلنا ہے تو ذمہ دار شہری بننا ہو گا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close