قومی

فیصل آباد میں ڈور پھرنے سے نوجوان آصف کی ہلاکت، ملزم گرفتار، پولیس کا دعوٰی

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد سمندری روڈ گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان آصف کی ہلاکت کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق سی پی او علی ضیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آبادمیں ڈور پھرنے سے آصف کی ہلاکت کا ذمہ دارملزم عابد گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم محمد عابد نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے، ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوئی ہے۔ ملزم نے بتایا کہ بینک کی چھت پر پتنگ بازی کر رہا تھا۔ حادثے کے بعد خوف زدہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد ڈور اور پتنگ چھت پر ہی جلا دی تھی۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کی ہی  پتنگ کی ڈور سے سے حادثہ ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button