قومی

جج ارشد ملک ویڈیو کیس سے متعلق شہبازشریف اور مریم نواز کا نیا بیان

اسلام آباد (94 نیوز) ایف آئی اے نے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کیس کی عبوری انکوائری رپورٹ تیار کر لی ہے جو کہ آج سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی جبکہ جج ارشد ملک کیس کی سماعت کل ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم نے شہبازشریف اور مریم نوازشریف سے انکوائری کی تاہم ابھی انکوائری جاری ہے۔   ایف آئی اے نے عبوری رپورٹ تیار کر لی ہے ۔

جج ارشدملک کیس سے متعلق تفتیش کے دوران شہبازشریف نے سارامعاملہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف پرڈال دیا جبکہ مریم نوازشریف نے معاملہ ناصر بٹ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی میرا ویڈیو بنانے میں کوئی کردار نہیں ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button