بین الاقوامی

جب تک امریکی حملے جاری رہیں گے آبنائے ہرمز بند رہےگی، ایرانی پاسداران انقلاب 

تہران (94 نیوز) پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال پر کہا ہے کہ جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے، بحری جہازوں کی آمدورفت پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔

جب تک امریکا کی جانب سے حملے اور اشتعال انگیز سرگرمیاں جاری رہیں گی، آبنائے ہرمز بند رہے گی اور کسی بھی بحری جہاز کو وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ اس وقت آبنائے ہرمز سےکسی بھی قسم کی بحری آمدورفت نہیں ہو رہی،گزشتہ چند دنوں کے دوران کئی ایسے بحری جہاز جنہوں نے امریکی فوج کی حمایت کے ساتھ اس راستے سے گزرنےکی کوشش کی انہیں ایرانی افواج نے روک دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button