قومی

کمشنر سلوت سعید کا ہاکی سٹیڈیم میں قائم فری آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر کا دورہ

فیصل آباد(94 نیوز) کمشنر سلوت سعید نے ہاکی سٹیڈیم میں قائم فری آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر کا دورہ کیا اور مستحقین کو آٹا کی فراہمی کے عمل کا جائزہ وانتظامات چیک کئے۔

انہوں نے ڈیوٹی افسران کی موجودگی اور آٹا لینے آنے والے مردوخواتین کے بیٹھنے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ دوسرے مرحلہ کے تحت پہلا آٹا کا تھیلہ لینے والوں کو یکمشت 10/10 کلوکے دو تھیلے دیئے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں کمشنر نے 20 روپے رعایت کے ساتھ مختلف برانڈکے گھی/آئل کے سٹال کا بھی وزٹ کیا۔انہوں نے گھی/آئل کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔ماہ صیام میں صارفین کو چینی بھی رعایتی نرخ 95 روپے فی کلو گرام کے حساب سے ہول سیل پوائنٹس پر دستیاب ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button