قومی

جاوید لطیف پاکستان چھوڑ دیں،چیف جسٹس ن لیگی رہنما پر شدید برہم

لاہور (94 نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان دوران سماعت ن لیگی رہنما جاوید لطیف پر شدید برہم ہو گئے اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف پاکستان چھوڑ دیں کسی اورملک کی شہریت لے لیں ۔

لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی اخراج مقدمہ کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس قاسم خان نے جاوید لطیف پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ ہماری حب الوطنی ہے یا حب الشخصی؟ اسمبلیوں میں حلف لینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، جاوید لطیف پاکستان چھوڑ دیں ،کسی اورملک کی شہریت لے لیں ، کالے کوٹ والے نے پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا تھا ، پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانیوالوں کولوگ چیونٹیوں کی طرح مسل دیں گے ، جوشخص ملک کے خلاف بات کرے اس کوریلیف نہیں دیں گے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کی جرات ہے جو پاکستان کے خلاف بات کرے ، یہاں شخصیات نہیں ملک کا آئین اہم ہے ، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں ،ادارے قائم رہتے ہیں ۔عدالت نے جاوید لطیف کی درخواس واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button