قومی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری، بڑے بڑے ریسٹورنٹس کو بھی جرمانے

فیصل آباد(94 نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف لگاتار کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پرایڈیشنل ڈائریکٹر طارق محمود گل کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جناح ٹاؤن،گلبرگ،بھوانہ بازار میں 5معروف ریسٹورنٹس،سنیکس یونٹ اور سٹور پر چھاپے مارے سپر سٹور،سنیکس یونٹ اور معروف ریسٹورنٹ بند،دوکو ایک لاکھ30ہزار کے جرمانے عائد،دومقدمات درج کرائے۔350کلو ناقص ہلدی مرچ،100کلو چاول،150کلو مختلف اشیاء ضبط کرلی گئیں۔220لٹر ناقص آئل اور بھاری مقدار میں ممنوعہ اجزاء تلف اورموقع پر کئے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ناقص آئل میں فرائنگ کرنے پر سنیکس یونٹ بند کر کے مقدمہ درج کرایا گیا۔کریانہ سٹور سے ملاوٹ مصالحہ جات برآمد ہونے پر سٹور بند کرکے مقدمہ درج کرادیا گیا،ہلدی مرچ میں ممنوعہ رنگ اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی،تفصیلی رپورٹ کے لئے مصالحہ جات اور گھی کے سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے گئے۔صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور کچن میں حشرات کی بھرمار پائی گئی،سنیکس پر لگایا گیا لیبل غیر منظور شدہ،لازم ریکارڈ بھی موجود نہ تھا۔ممنوعہ اجزاء سے تیار مصالحہ جات کا کھانوں میں استعمال مضر ثابت ہوتا ہے دلکش پیکنگ میں مصالحہ جات کو فیصل آباد کے مختلف ریسٹورنٹس اور کریانہ شاپس پر فروخت کیا جانا تھا۔جعلسازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری اپنے ارد گرد ایسے عناصر کی نشاندھی کر کے پنجاب فوڈ اتھارٹی کیساتھ تعاون کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button