National

Saqib Manan visits Tandlianwala Ramadan Bazaar

Faisalabad (94 news) سیکرٹری آرکائیوز پنجاب/انچارج رمضان بازار فیصل آباد ثاقب منان نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ماہ صیام کے آخری ایام میں بھی رمضان بازاروں میں بنیادی اشیاء ضروریہ کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کو کچن آئیٹمز کی خریداری میں دشواری یا شکایت نہ ہو۔

انہوں نے یہ بات تاندلیانوالہ کے دورہ کے دوران رمضان بازار کی انسپکشن کرتے ہوئے جاری کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی بھی موجود تھے۔ سیکرٹری آرکائیوز پنجاب نے رمضان بازار میں تمام سٹالز پر اشیاء کے معیار،قیمتوں اوردستیابی کا بغور جائزہ لیا اور موقع پر موجود شہریوں سے رمضان بازاروں میں انتظامات بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے بازار میں اشیاء کے سٹالز،چینی،آٹا،گھی کی فروخت کا ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونے اور صفائی کے معیار پر اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close