National
تھر میں پہلے تھرکول پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیاگیا


Fist(94news) بلاول بھٹو نے تھر میں 330 میگاواٹ کے 2 تھر کول پاور پلانٹس کا افتتاح کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تھر کول سے بجلی بننا شروع ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ آج تھر کول بلاک ٹو پہنچے،
بلاول بھٹو کی آمد پر مٹھی اسلام کوٹ کے قریب تھرکول پاور پلانٹ پر تیاریاں پہلے ہی مکمل کرلی گئی تھیں اور بلاول بھٹو زرداری نے پہلے تھرکول پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا۔
تھر کول سے رواں سال جون کے آخری ہفتوں میں کمرشل بنیادوں پر بجلی فراہم کردی جائے گی جب کہ تھرکول سے بننے والی بجلی کے 660 میگا واٹ بجلی گھروں سے بجلی کی تیاری کا آغاز ہوگا، ابتدائی طور پر دونوں پلانٹ سے 100، 100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔



