Science and Technology

Technical error of Facebook and Instagram users suffer

Lahore (94news) Facebook and Instagram users have encountered problems due to technical error.

پاکستانی وقت کے مطابق آج بدھ کی رات 9 بجے کے بعد فیس بک میں مسائل پیدا ہوئے جس کے باعث کوئی تصویر اپ لوڈ نہیں ہورہی اور نہ ہی سٹیٹس اپ ڈیٹ ہورہا ہے ۔ اس کے علاوہ میسنجر پر بھی کوئی تصویر نہیں بھیجی جارہی ہے۔ اسی طرح فیس بک کی ملکیت دوسری سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کے صارفین کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ ڈیڑھ گھنٹے کے دوران نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر کے صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک پر براﺅزنگ تو ٹھیک ہورہی ہے لیکن کوئی بھی چیز اپ لوڈ نہیں ہورہی ۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور ماہرین کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد یہ مسئلہ حل کرلیا جائے۔
More

Related news

Leave a Reply

Close