سائنس و ٹیکنالوجی

تکنیکی خرابی کے باعث فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو پریشانی کا سامنا

لاہور (94نیوز) فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو تکنیکی خرابی کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق آج بدھ کی رات  9 بجے کے بعد فیس بک میں مسائل پیدا ہوئے جس کے باعث کوئی تصویر اپ لوڈ نہیں ہورہی  اور نہ ہی سٹیٹس اپ ڈیٹ ہورہا ہے ۔ اس کے علاوہ میسنجر پر بھی کوئی تصویر نہیں بھیجی جارہی ہے۔ اسی طرح فیس بک کی ملکیت دوسری سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کے صارفین کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 گزشتہ ڈیڑھ گھنٹے کے دوران نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر کے صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک پر براﺅزنگ تو ٹھیک ہورہی ہے لیکن کوئی بھی چیز اپ لوڈ نہیں ہورہی ۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور ماہرین کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد یہ مسئلہ حل کرلیا جائے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button