قومی

تنظیم مغلیہ کی جانب سے رمضان راشن پیکٹس کی تقسیم

فیصل آباد (94 نیوز) تنظیم مغلیہ (رجسٹرڈ) کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں راشن پیکٹ جس میں آٹا، گھی، چینی، دالیں، چاول مستحقین میں مغل کمپلکس میں تقسیم کئے گئے، اس موقع پر سرپرست اعلیٰ حاجی محمد دین، سنیئر وائس چیئرمین سیٹھ محمود اکبر، حاجی عطاء اللہ، مرزا محمد اسرف، مرزا منیر ہمایوں، مرزا عمر غیاث، میاں عبدالوحید، سعید انور بیگ، مرزا اظہر اسلام، حاجی محمد ارشاد، امجد علی امجد، مرزا محمد رشید، مرزا عجاز احمد، مرزا فیاض شریف، مرزا منور حسین و دیگر ممبران بھی موجود تھے۔  خدمت خلق کے جزبے کے تحت راشن ہر سال رمضان المبارک میں تقسیم کیے جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار مرزا محمد اشرف، سیٹھ محمود اکبر، حاجی عطاء اللہ مغل، مرزا منیر ہمایوں و دیگر نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ فری ڈسپنسری میں 100 کے قریب مریض چیک اپ، ٹیسٹ، ادویات فری لے جار رہے ہیں،  انشاء اللہ جلد مزید ڈسپنسری میں سہولتیں دی جائیں گی، تاکہ غریب مریضوں کا علاج معالجہ بہتر ہوسکے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close