قومی

تعلیمی بورڈ نہم جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 20 اگست کو ہوگا

فیصل آباد (94 نیوز) کمشنر وچیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادمریم خان کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان میٹرک کلاس نہم (اول)سالانہ 2025ء کے نتائج کا اعلان انشاء اللہ تعالیٰ 20اگست 2025ء بروزبدھ 10 بجے دن کیا جائے گا۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد مریم خان کی زیرصدارت منعقد ہو گی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن و کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی بھی موجود ہوں گے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد مریم خان لیپ ٹاپ پر بٹن دبا کر رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر اَپ لوڈکریں گی۔ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ نتائج سنڈیکیٹ مارکنگ کے تحت حکومت پنجاب کے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق سخت محنت و انتہائی احتیاط سے تیار کئے گئے ہیں جو انشاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کی غلطیوں سے مبرا ہوں گے تاہم نتائج یا دیگر معلومات کیلئے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button