قومی

تعلیمی بورڈ سے الحاق لینے والے تعلیمی ادارے پہلے تعلیمی بورڈ میں پودے لگائیں گے، چئیرپرسن

فیصل آباد(94 نیوز)  فیصل آبادبورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی چیئرمین پی ایچ اے و پی ٹی آئی کے ایم پی اے لطیف نذر  نے اس موقع پر کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں ہم سب کو حصہ لینا چاہئے تعلیمی بورڈ سمیت تمام تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا ئے جائیں، انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ہی ملک کو سرسبز و شاداب کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طیبہ شاہین نے کہا کہ فیصل آباد تعلیمی بورڈ کی جتنی بھی اراضی خالی پڑی ہے وہاں پر پودے لگائے جائیں گے۔اور آئندہ کسی بھی سکول کو الحاق دینے کیلئے وہاں پودے لگانے کی شق بھی رکھیں گے۔

تقریب میں تعلیمی بورڈ کے ریسکیو سے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ حاصل کرنے والے ملازمین میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی محبوب عالم سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امداد اللہ، ویلفیئر آفیسر بابر ڈوگر و دیگر بھی موجود تھے۔ لطیف نذر نے تعلیمی بورڈ آفس میں پودا لگایا اور تعلیمی بورڈ کو ایک ہزار پودے دینے کابھی اعلان کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button