دلچسپ و عجیب

مریض کا سکین کروایا گیا تو دماغ میں جانور کے انڈے دیکھ کر ڈاکٹر بھی ششدر رہ گئے

نیویارک (94 نیوز) امریکہ میں مسلسل سر درد کے سبب ایک مریض کا ڈاکٹروں نے سر کا سٹی سکین کروایا تو دماغ میں ایک جانور کے انڈے نظر آئے جس پر ڈاکٹر بھی ششدر رہ گئے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کا رہائشی 52 سالہ شخص درد شقیقہ میں مبتلا ہونے کے سبب شدید اذیت میں تھا۔ اسکو مختلف ادویات دی گئیں مگر درد اس قدر شدید تھی کہ دواؤں نے بھی کام بند کر دیا۔ آخر کار ڈاکٹروں نے ان کے سر کا سکین کروایا تو اندر چھالوں کا انکشاف ہوا مگر غور کرنے پر پتہ چلا کہ وہ دراصل ایک جانور کے انڈے تھے۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ ٹیپ ورم کے انڈے ہیں جو مریض کے سر میں شدید درد کا سبب بن رہے تھے، ٹیپ ورم نے دماغ کے دونوں اطراف انڈے دے رکھے تھے۔

طبی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ سور کے گوشت میں موجود ایک ٹیپ ورم انسانی جسم میں داخل ہوا اور آنت میں اس کے انتہائی باریک انڈے خون کے ذریعے دماغ تک پہنچ گئے جنہوں نے اس کو ناقابل برداشت اذیت میں مبتلا کئے رکھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button