National

Will educational institutions open or not? The decision will be made today.

Islam Abad (94 news) Educational institutions 11 اپریل کو کھلیں گے یا نہیں اس سلسلہ میں این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

این سی او سی کے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم بھی شرکت کرینگے جبکہ علما ئے کرام کی مشاورت سے رمضان المبارک کے ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے پر غور کیا جائے گا۔

ادھر نجی تعلیمی اداروں نے مسلسل تعلیمی ادارے بند رکھنے کے خلاف 8 اپریل کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا بھی اعلان کررکھا ہے، نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیمات کے سربراہان کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلیمی نقصان بہت ہوچکا ہے ادارے بند رکھنا کوئی حل نہیں، تعلیمی ادارے فوری طور پر کھولے جائیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close