National

Holidays of educational institutions will not be extended, Education Secretary said

Islam Abad (94 news) قائم مقام سیکریٹری تعلیم آصف حیدر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔

اسلام آباد میں قائم مقام سیکریٹری تعلیم آصف حیدر کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹریز تعلیم نے ویڈیو لنکس کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تمام صوبے اپنی حدود میں کورونا وائرس کی شرح کے مطابق خود فیصلے کریں گے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close