قومی

تعلیمی اداروں کو مزید چھٹیاں دیے جانے کا امکان

کراچی (94 نیوز) سندھ میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو مزیدچھٹیاں دیے جانے کا امکان ہے،

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر کے کئی شہروں میں موسلادھاربارش کے باعث آج تعلیمی ادارے بند رہے۔ سندھ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔بارشوں کے باعث منگل کے روز  کراچی  اور سندھ کے دیگر کئی شہروں میں تعلیمی ادارے بند رہے۔ جبکہ اب محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اگر مون سون بارشوں کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا، تو تعلیمی اداروں کیلئے مزید تعطیلات کا اعلان کر دیا جائے گا۔ تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close