قومی

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا

School closed due to heavy snowfall

کوئٹہ (94 نیوز) تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا،

بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے یکم جنوری کی بجائے اب جنوری کو کھلیں گے، فیصلہ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم بلوچستان نے بلوچستان کے گرم علاقوں میں سردی کی چھٹیوں میں دس روز کا اضافہ کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جاری کردہ نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق گرم علاقوں کے سرکاری اسکول یکم جنوری 2020 سے دس جنوری 2020 تک بند رہیں گے۔ چھٹیوں میں اضافہ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے،اس سے قبل 21 دسمبر 2019 کو اسکول کی چھٹیوں مین اضافہ کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق قلات منفی 5 ، کوئٹہ منفی 3 اور ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، کوئٹہ میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چل پڑیں ایسے میں شہریوں نےسلیمانی چائے کا استعمال شروع کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button