بین الاقوامی

ترکی کوروناسےمتاثرہونےوالا دنیا کا 14 واں بڑاملک بن گیا

انقرہ (94 نیوز) دنیا بھر کی طرح ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں جہاں تیزی سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ترکی میں اب تک کورونا وائرس کے 7 ہزار 402 متاثرہ مریض سامنے آچکے ہیں۔ مریضوں کی اتنی بڑی تعداد کے باعث ترکی کورونا سے متاثر ہونے والا دنیا کا 14 واں بڑا ملک بن چکا ہے۔

دنیا بھر میں پھیلی یہ وبا ترکی میں بھی قیمتی انسانی زندگیاں نگل رہی ہے۔ ترکی میں اب تک کورونا کے وار سے 108 افراد اپنی جانیں گنواچکے ہیں۔

دوسری جانب ترکی میں کورونا کی وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 70 ہے۔ یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ 445 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button