قومی

فیصل آباد تعلیمی بورڈ میں یوم آزادی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب

آر پی او غلام محمود ڈوگر، صوبائی وزیر اجمل چیمہ، چئیرپرسن طیبہ شاہین کی خصوصی شرکت

فیصل اباد(94 نیوز) فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈٰیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں یوم آزادی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی آر پی او غلام محمود ڈوگر، صوبائی وزیر اجمل چیمہ،چئیر پرسن محترمہ طیبہ شاہین،کنٹرولر شہناز علوی،سیکرٹری پروفیسر محمد افضل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب کا آغازپرچم کشائی سے کیا گیا۔ مقررین نے وطن عزیز کے قیام کے حوالے سے دی گئی لازوال قربانیوں کا ذکر کیا اور پاکستان کے استحکام اور ترقی کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پرمختلف سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کے درمیان ملی نغموں،پینٹنگ اور تقریری مقابلہ جات بھی ہوئے جن میں پاکستان سے محبت کا اظہار اور اس کے فرائض و مقاصد کو اجاگر کیا گیا۔

آر پی او فیصل آباد نے کہا کہ پاکستان کا قیام برصغیر کی لازوال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کا ثمر ہے۔ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اور اس کی ترقی اور استحکام کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔اس موقع پر شرکاء نے مظلوم کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا اور کہا کہ پاکستان سفارتی اور اخلاقی سطح پر کشمیر یوں کی حمایت جاری رکھے گا۔مسئلہ کشمیر کا حل صرف استصواب رائے سے ہی ممکن ہے۔بعد ازاں شرکاء نے  پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button