National

Spokesperson of Pakistan Army's response to Imran Khan's allegations

Rawalpindi (94 news) عمران خان کی جانب سے حاضر سروس فوجی افسر پر الزامات لگائے جانے کے بعد پاک فوج کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متعلقہ سیاستدان سے کہتے ہیں کہ وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریؒں اور جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے قانونی راستہ اختیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ چئیر مین پی ٹی آئی نے بغیر ثبوت کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جو کہ قابل مذمت اور نا قابل قبول ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ،ایک سال سے وتیرہ رہا ہے کہ فوجی اور انٹیلیجنس افسران کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے سنسی خیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی مقاصد کیلئے اشتعال انگیز، سنسنی خیز پروپیگنڈے سے نشانہ بنایا جاتا ہے، ادارہ غلط اور بدنیتی پر مبنی بیانات اور پروپیگنڈے پرقانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button