قومی

تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ایف آئی سی میڈیکل سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

امراض قلب کے مریضوں کوان کے گھروں کے قریب طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، کمشنر

فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے شعبہ آؤٹ ڈور میں مریضوں کا رش کم کرنے کے لئے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ضلع کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ایف آئی سی میڈیکل سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ امراض قلب کے مریضوں کوان کے گھروں کے قریب طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس امر کا فیصلہ ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے ایف آئی سی کے دورہ کے دوران مختلف طبی سہولیات کاجائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایف آئی سی ڈاکٹر انجم جلال نے ڈویژنل کمشنر کو دل کے مریضوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات اور شعبہ آؤٹ ڈور پرطبی معائنہ کے لئے مریضوں کے رش کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ امراض قلب کے مریضوں کو آسان اور وسیع طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے دستیاب وسائل کو بہترانداز میں بروئے کار لایا جائے گا اس ضمن میں طبی امداد کو نچلی سطح پر پہنچانے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کو معائنہ کرکے انہیں ضروری ادویات فراہم کرنے کا خاطر خواہ بندوبست کریں گے جبکہ ایمرجنسی یا شدید بیماری کی صورت میں دل کے مریض کو ایف آئی سی شفٹ کیا جاسکے گا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ایف آئی سی میں نہ صرف فیصل آباد ڈویژن بلکہ ملحقہ ودیگراضلاع کے مریض بھی طبی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں لہذااضافی وسائل کی فراہمی کے علاوہ ایف آئی سی کی توسیع و ترقی کے لئے بھی ضروری اقدامات میں بھرپور معاونت کی جائے گی۔اس موقع پرفیصلہ کیا گیا کہ ایف آئی سی کے ماہر ڈاکٹرزمقررہ ایام کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتالوں میں قائم ایف آئی سی میڈیکل سنٹرزمیں مریضوں کا معائنہ کیا کریں گے جس کی بدولت نہ صرف دور دراز کے مریضوں کو ان کی دہلیز پر طبی معائنہ کی سہولیات حاصل بلکہ ایف آئی سی کے شعبہ آؤٹ ڈور میں مریضوں کا رش بھی کم ہوگا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ آؤٹ ریچ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اس سسٹم کو منظم انداز میں چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے بعض مقامی ڈاکٹرز کی ایف آئی سی سے ٹریننگ بھی کرائی جائے گی۔ڈویژنل کمشنر نے ایف آئی سی میں انستھیالوجسٹ ڈاکٹر کی کمی کے مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہائی کراتے ہوئے سی ای او ہیلتھ سے کہا کہ اسکا فوری عارضی بندوبست کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button