قومی

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کو کس کے حوالے کردیا گیا؟

لاہور(94نیوز) اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت 4 ملزمان کو 20 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے کیس پر سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری، اعجاز اشرفی اور فاروق الحسن کو سنٹرل جیل کوٹ لکھپت اور سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے لاکر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان کی جانب سے وکیل مرتضی علی پیر زادہ، طاہر منہاس اور ناصر منہاس عدالت میں پیش ہوئے اور ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزموں کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button