قومی

صحافی زاہد سرویا کا قتل سفاکانہ واقعہ ہے قاتلوں کوانجام تک پہنچایا جائے،ایف یو جے دستور

فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور مقامی چینل سے وابستہ صحافی زاہد سرویا کے فائرنگ کے واقعہ میں قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ ان کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے۔ ایک صحافی بھی جس معاشرے میں محفوظ نہ ہو وہاں عام لوگوں کی کیا حالت ہو گی۔ حکومت زاہد سرویا کے لواحقین سے تعاون کرے اور ان کے بیوی بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔وفاقی و صوبائی محکمہ اطلاعات ان کی فیملی کیلیے مسلسل مالی امداد جاری کرے۔ چینل مالکان مقتول کارکن صحافی کے لواحقین سے مکمل تعاون کرے۔

ان خیالات کا اظہار صدر ایف یو جے دستور میاں سلیم شاہد، جنرل سیکرٹری سید ذکراللہ حسنی،رہنما وسابق صدر سجاد حیدر منا، ممبران ایف ای سی سید نسیم شاہ،طاہر تنویر لودھی، ضیاء شاہد، نائب صدورمرزا نعیم بیگ، ملک نعیم، جوائنٹ سیکرٹریز عمران حمید، معظم علی، فنانس سیکرٹری فتح اللہ،سیکرٹری اطلاعات محمدخلیل بزمی، ایگزیکٹو ممبران ارشد عمران بھٹی،حاجی محمد ابراہیم، محمد اطہر نسیم، دلبر خٹک، عامر فضل، شاہد ارشد، ندیم راجپوت، میاں عابد، محمداعظم سیالوی اور علی اکبر وڑائچ، بی ڈی ایم محمد اصغر منج، احمد جمال نظامی، مبشر سلیم بٹ، محمود احمد مرزا، عبیداللہ حسنی، طاہر شہزاد، رانا محمد افضل، حسن چوہان ودیگر نے کوہ نور ٹی وی چینل کے کارکن صحافی زاہد سرویا کے قتل پر مشترکہ تعزیتی و احتجاجی بیان میں کیا۔ رہنماؤں نے کہا زاہد سرویا مرنجاں مرنج شخصیت تھے۔ ان کی صحافتی خدمات یادگار ہیں۔ حکومت ان کے خاندان کو انصاف فراہم کرے۔ ایف یو جے دستور زاہد سرویا کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان سے ہر طرح سے تعاون کا اعادہ کرتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button