قومی

تحریک لبیک کےخلاف کر یک ڈاﺅن، درجنو ں رہنما اور کارکن گرفتار

راولپنڈی (94نیوز) آسیہ مسیح کیخلاف مظاہرہ کرنے والے تحریک لبیک کےکارکنوں کیخلاف پولیس نے کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے متعدد اضلاع سے درجنوں رہنما ﺅں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل مسترد ہونے پر مظاہرین مری روڈ پر نکل آئے، شمس آباد میں سڑک بلاک کرد، پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ متعدد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اٹک، جہلم، چکوال میں مختلف مذہبی جماعتوں کے 68 کارکنوں کو حراست میں لے کر جیل اور تھانے منتقل کردیا گیا، راولپنڈی سے 24، اٹک سے 26، جہلم سے 14 اور چکوال سے چارکارکنوں کوحراست میں لیا گیا۔ جھنگ میں بھی پولیس نے تحریک لبیک کے کارکنوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کی اور رات سے اب تک 20 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف مکاتب فکر کے 32 علمائے کرام کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، گرفتار شدگان میں جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی عہدیدار شامل ہیں، امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں آسیہ کیس کے فیصلے پر ممکنہ ردعمل کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ، پولیس اہلکار اور رینجرز کی بھاری نفری فیض آباد میں تعینات کردی گئی ہے ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close