National

Send a summary of the ban on Tehreek-e-Libek to the federal cabinet

Islam Abad (94 news) وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سمری باقاعدہ وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ حکومت کی خصوصی کمیٹی نے بھی تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی توثیق کر دی ہے، اب ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کے لیے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھی جائے گی۔

دریں اثنا کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کی مدت میں مزید 90 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close