Breaking NewsNewsUrdu News

تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کو کارنر میٹنگ کے دوران کرنٹ لگ گیا

نا رروال (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کو کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کرنٹ کا جھٹکا لگ گیا ۔

تفصیل کے مطابق نارروال سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 78میں کارنر میٹنگ کے دوران تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے خطاب کے لیے مائیک اٹھا یاتو انہیں زور دار کرنٹ کا جھٹکا لگ گیا جس پر ابرار الحق نے ایک دم مائیک پھینک دیا اور حواس باختہ رہ گئے ،ابرار الحق کو اس طرح جھٹکا لگتے دیکھ کر وہاں کھڑے لوگ بھی مسکرانے لگے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک جلسے کے دوران سٹیج گرنے سے زخمی ہو گئے تھے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button