قومی

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادرینکنگ میں خواتین یونیورسٹیوں میں سرفہرست

فیصل آباد(94 نیوز) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد رینکنگ میں پاکستان کی خواتین یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جاری شدہ رینکنگ کے مطابق گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پاکستان کی خواتین یونیورسٹیوں میں سرفہرست اور۔کیو۔ ایس ایشیا ٹاپ یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں بین الاقوامی سطح پر 500-550 درجے پر قرار پائی گئی ہے۔

2022 کی درجہ بندی 11 اہم اشاریوں پر بنائی گئی ہے جس میں اساتذہ کی تعلیمی قابلیت، ان کی کل تعداد، پی ایچ ڈی رکھنے والے عملے کی تعداد، ادارے کی ساکھ اور دیگر اہم عوامل شامل ہیں۔

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے اس کامیابی پر اساتذہ اور تمام انتظامی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ ناقابل یقین کامیابی جس کے لئے ڈئریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور ان کی ٹیم کی دور اندیش اورپر جوش محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ کیو۔ای۔سی ٹیم کے ساتھ ساتھ پوری یونیورسٹی کو جاتا ہے جو کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے اور کہا کہ اس تاریخی لمحے پرجی سی ڈبلیو یو ایف، تعلیمی ترقی کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی حمایت کا بھی اعتراف کرتا ہے جی سی ڈبلیو یو ایف فیملی اپنی اس باوقار بین الاقوامی فورم میں یونیورسٹی کی سب سے زیادہ قابل اعتماد پیشکش کے لیے اپنے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کو سراہتی ہے اوراس شاندار کامیابی پر بہت بہت مبارکباد پیش کرتی ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button