National

Another PTI member of the National Assembly revolted against the government

Islam Abad (94 news) حکومت کیخلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ملکی سیاست میں زلزلے کے کئی جھٹکے لگ رہے ہیں۔ کئی حکومتی ارکان اسمبلی اپوزیشن کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے 30 سے زیادہ ارکان قومی اسمبلی اپنی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں یا آنے والے چند دنوں میں وہ اظہار کردیں گے۔

عامر طلال گوپانگ نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں سورہ یاسین پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے انہوں نے کسی سے نہ ایک روپیہ لیا اور نہ ہی انہیں ایسی پیش کش کی گئی ہے۔

انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا ہے جس میں منحرف اراکین سے متعلق سپریم کورٹ میں ریفرنس پر مشاورت کی جائے گی اور سندھ ہاؤس میں ہونے والے واقعے سمیت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق امور پر بات ہوگی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button