قومی

تحریک انصاف کے ایک اور ایم این اے پر انتظامی معاملات میں مداخلت کا الزام

راجن پور:ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک اور صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ مال اور بارڈرملٹری پولیس میں تقررریوں و تبادلوں کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ دتہ واڑائچ نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پر تقرریاں و تبادلوں کے لئے دباؤ کا الزام عائد کیا ہے۔ اللہ دتہ وڑائچ نے کمشنر کو خط کے ذریعے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک، صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک اور سابق ایم پی اے کی جانب سے محکمہ مال اور بارڈر ملٹری پولیس میں تقرری و تبادلے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ نے خط میں لکھا ہے کہ سردار نصراللہ دریشک نے یکم ستمبر کو صبح 10 بجے فون کیا تاہم میں اجلاس میں ہونےکی وجہ سے فون نہیں سن سکا، پھر مجھے ایس ایم ایس کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ اپنے کاموں سے فارغ ہوکر بات کریں۔

خط میں ڈپٹی کمشنر نے تبادلوں کے لئے تمام رابطوں اور ماتحت اسٹاف کے ساتھ ارکان اسمبلی کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ میں آپ کو تمام صورتحال سے آگاہ کررہا ہوں، لہذٰا ایم این اے اور صوبائی وزیر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیکی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button