قومی

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عظمت فردوس کا دکانوں اور میگا سٹور کے ڈی سی کاؤنٹرز کا دورہ

فیصل آباد (94 نیوز) ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد جاری ہے جس کی بدولت صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے پہاڑی گراؤنڈ بٹالہ کالونی میں قائم ریڑھی بازار،مختلف علاقوں میں دکانوں اور میگا سٹور کے ڈی سی کاؤنٹرز کا دورہ کیا اور اشیاء کی کوالٹی ومقررہ قیمتوں کے مطابق فروخت کو چیک کیا۔ انہوں نے ڈی سی کاؤنٹرز پر موجود بعض غیر معیاری اشیاء اٹھوادیں اور واضح تاکید کی کہ ناقص وباسی اشیاء کسی کاؤنٹر پرنظر نہیں آنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ من مانی قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے موقع پر موجود بعض خریداروں سے گفتگو کرکے اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں دریافت بھی کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button