قومی

پارٹی رہنماﺅں نے نوازشریف سے احتجاج کی حکمت عملی پوچھ لی۔

اسلام آباد (94 نیوز)احتساب عدالت نوازشریف کیخلاف دونوں ریفرنسز کافیصلہ کچھ ہی دیرمیں سنانے جارہی ہے جبکہ نوازشریف تاحال عدالت نہیں پہنچے ہیں اور وہ اس وقت عباس آفرید ی کے فارم ہاﺅس پر موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عباس آفریدی کے فارم ہاﺅس پر نوازشریف نے وکلاءسے ملاقات کی جبکہ خواجہ حارث سے متوقع فیصلے پر مشاورت بھی کی ۔ اس موقع پر پارٹی کی سینئر قیادت اور رہنما بھی موجود تھے ۔ پارٹی کے رہنما نوازشریف سے فیصلہ خلاف آنے پر نوازشریف سے احتجاج کی حکمت عملی پوچھتے رہے تاہم نوازشریف نے احتجاج سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا ۔نوازشریف کی جانب سے احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل نوازشریف نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں شہبازشریف سے ملاقات کی تھی جس میں متوقع فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ساتھ ہی عوامی رابطہ مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نوازشریف نے شہبازشریف کو کہا کہ اگر مجھے سزا ہو جاتی ہے تو 30 ستمبر سے حمزہ شہبازشریف رابطہ مہم کی قیادت کریں گے جبکہ ممکنہ طورپر یہ بھی متوقع ہے کہ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی حمزہ شہباز کے ساتھ اس مہم کا حصہ بنیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button