قومی

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا پیسہ ہڑپ کرنیوالے افسران کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (94 نیوز) حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 9 سال تک بیگمات کے نام پرغریبوں کا حق کھانے والے سرکاری افسران کو نوکریوں سے برطرفی کیلئے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کے فراڈ کا معاملہ، حکومت نے ملوث سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

سرکاری ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں جن میں 9 سال تک اپنی بیویوں کے نام پر غریبوں کا حق کھانے سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ بیگمات کو انرول کرانے والے افسران کو جواب دہی کے لئے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ تسلی بخش جواب نہ دینے پر ملازمتوں سے بر طرفی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close