تقریبات/سیمینارز

گندم اگاؤ مہم، ڈائریکٹر زراعت کاشتکاروں کے ڈیروں پر پہنچ گئے

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب چوہدری اشتیاق حسن اور ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید کی سربراہی میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء، اساتذہ اور محکمہ زراعت توسیع کے عملہ نے "زیادہ گندم اگاؤ مہم” کے تحت کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی دی۔

گندم اگاؤ مہم کے تحت ماہرین نے امین پور بنگلہ کے کاشت کاروں کو ان کے ڈیروں پر جا کر گندم کے وقت کاشت، ڈرل کاشت ،ترقی دادہ اقسام، کھادوں کے متوازن استعمال، زیرو ٹیلج اور دیگر زرعی امور کے بارے میں پریکٹیکل ڈیمانسٹریشن بارے بتایا۔ تاکہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے جس سےکاشتکار خوشحال اور ملکی معیشت خود کفالی کی طرف گامزن ہو۔

ڈی جی زراعت توسیع پنجاب اور ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کاشت کار منظور شدہ اقسام دلکش- 21، اکبر-2019، بھکر سٹار اور سبحانی-21 کی کاشت کریں اور گندم کی کاشت 20 نومبر تک مکمل کریں جبکہ محکمانہ سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ گندم کی پیداوار بڑھائی جا سکے۔ اس پیداواری مہم میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت فیصل آباد،ڈاکٹر خالد اقبال اور یونیورسٹی کے سینیئر اساتذہ اور طلباء کے علاوہ کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button