قومی

بیٹی کےاغواءکا مقدمہ درج کروانے گئی خاتون کیساتھ پولیس کا شرمناک سلوک

فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاﺅن میں پولیس نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر کے بال کاٹ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں خاتون نے بااثر ملزمان کے خلاف اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تو پولیس بھی مخالفین کے ساتھ مل گئی۔ متاثرہ خاتون رابعہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے مخالفین سے صلح پر مجبور کیا جا رہا ہے میرے  انکار کرنے پر خاتون پولیس افسر ایس ایچ او ارم شاہ نے زبردستی قینچی سے سر کے بال کاٹ دیے۔خاتون کا کہنا تھا کہ مخالف پارٹی کے کہنے پر پولیس نے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ متاثرہ خاتون نے انصاف کے حصول کے لیے سی پی او کو درخواست دے دی جبکہ علاقہ مجسٹریٹ تھانہ ویمن نے متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close