تقریبات/سیمینارز

بین المذاھب امن کمیٹی کے زیر اہتمام درس قرآن و حدیث کا اہتمام

مفتی محمد عرفان نے بیان کیا، مہمان خصوصی سی ٹی او مقصود احمد لون، مہمانان اعزاز صدر نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن میاں ندیم احمد، وسیم حیدر،میاں انور و دیگر تھے۔ میزبانی سجاد حسین اور علامہ عبد الرشید نے کی

فیصل آباد (94 نیوز) مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام درس قرآن و حدیث کی عظیم الشان محفل جامعہ مسجد ابو بکر صدیق جمیل ٹاؤن، غلام محمد آباد میں منعقد ہوئی

مفتی محمد عرفان نے درس قرآن و حدیث کے بیان کی سعادت حاصل کی، مہمان خصوصی مقصود احمد لون چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد نے شرکت کی۔ محفل کے انتظامات سجاد حسین سینئر نائب صدر مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان اور علامہ عبد الرشید رضوی نے سر انجام دئیے۔ میاں انور حسین انفارمیشن سیکرٹری پنجاب آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن/ مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان، میاں ندیم احمد صدر نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان و اینکر پرسن ریڈیو پاکستان ایف ایم 93، وسیم حیدر، غلامان آل رسول فاؤنڈیشن کے مرکزی عہدیداران چیئرمین رانا عرفان، صدر غلام رسول، صدر گوجرہ حاجی ناصر و دیگر نے شرکت کی۔

مفتی محمد عرفان نے قرآن پاک کے فضائل، عید الاضحیٰ پر قربانی کے حوالے سے قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیا، محفل کے اختتام پر سوال و جواب کی خصوصی نشست ہوئی جس میں مفتی محمد عرفان نے قرآن و حدیث کی روشنی میں جوابات دئیے، اختتام پر غلام محی الدین کو صدائے مدینہ و اذان فجر اور مقصود لون چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کو ٹریفک کی بہتری کے لئیے احسن اقدامات کرنے پر حسن کارکردگی شیلڈ پیش کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button