National

بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے

Karachi (94 news) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کے پہلے والے اوقات کار بحال کر دیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کے جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 13 جولائی سے تمام بینک نئے اوقات کار پر عمل درآمد کے پابندی ہوں گے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام05:30 بجےتک کھلے رہیں گے اور ان دنوں میں دوپہر ڈیڑھ بجے سے 02:00 بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہو گا۔ جب کہ جمعۃالمبارک کو بھی تمام بینک صبح 09:00 Syria pm 5:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ تاہم نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ دن ایک بجے سے اڑھائی بجے تک ہوگا۔

یاد رہے کہ مرکزی بینک نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button