National

Banks were barred from taking a sudden Hajj applications

Islam Abad (94 news) پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے بینکوں کو حج درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ 24 فروری سے بینک حج درخواستیں وصول نہ کریں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے بینکوں کو درخواستیں وصول نہ کرنے کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک وزارت کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار کریں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں کی وصولی اور جمع کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،تمام بینک تا حکم ثانی حج درخواستیں اور رقم وصول نہ کریں، نئی تاریخ کا حتمی اعلان پیر تک کیا جائے گا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close